مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزير خارجہ ہایکوس میس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔ جرمنی کے وزير خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کے بارے میں مؤقف اتحاد اور یکجہتی پر مبنی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی حکام کو یورپی یونین کے مؤقف کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا ہےکہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور اس سلسلے میں امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائےگا۔
جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔
News ID 1880932
آپ کا تبصرہ